مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40212
٤٠٢١٢ - حدثنا معاوية (قال) (١): حدثنا شريك عن عثمان (عن) (٢) زاذان عن حذيفة قال: كيف أنتم إذا أتاكم زمان يخرج أحدكم من حجلته إلى (حشه) (٣) (فيرجع) (٤) وقد مسخ قردا فيطلب مجلسه فلا يجده (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا تمہاری کیا حالت ہوگی جب تم پر ایسا زمانہ آئے گا کہ تم میں سے کوئی اپنے کمرے سے نکل کر اپنے بیت الخلاء جائے گا وہ لوٹے گا اس حال میں کہ اس کا چہرہ مسخ کر کے اسے بندر بنادیا گیا ہوگا وہ اپنی بیٹھنے کی جگہ تلاش کرے گا لیکن اسے نہیں پا سکے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، س].
(٢) في [جـ]: (ابن).
(٣) في [س]: (حشره)، وفي [ب]: (حبشه).
(٤) في [جـ]: (فترجع).