حدیث نمبر: 40202
٤٠٢٠٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر (عن نافع عن ابن عمر) (١) عن كعب قال: يوشك نار تخرج من اليمن، قال: (تسوق) (٢) الناس تغدو معهم إذا غدوا، وتقيل معهم إذا قالوا، وتروح معهم إذا راحوا، فإذا سمعتم (ذلك) (٣) فاخرجوا إلى الشام.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت کعب سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا عنقریب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو ہانکے گی صبح کے وقت جب وہ ٹھہریں گے وہ ان کے ساتھ اسی مقام پر ٹھہرے گی اور جہاں دوپہر کے وقت آرام کے لیے ٹھہریں گے وہاں وہ بھی ان کے ساتھ ٹھہرے گی اور پچھلے پہر جب وہ سفر کریں گے وہ بھی ان کے ساتھ چلے گی جب تم اس کے بارے میں سن لو تو شام کی طرف چلے جانا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، هـ].
(٢) في [هـ]: (تشوق).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ع].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40202
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40202، ترقيم محمد عوامة 38573)