مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40189
٤٠١٨٩ - حدثنا وكيع عن عمران عن أبي مجلز قال: أراد عمر أن لا يدع مصرا من الأمصار إلا أتاه، فقال له كعب: لا تأت العراق فإن فيه تسعة أعشار الشر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر نے تمام شہروں کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا حضرت کعب نے ان سے عرض کیا کہ آپ عراق نہ جانا کیونکہ وہاں دس حصوں میں سے نو حصے شر ہے۔
حواشی
(١) منقطع؛ أبو مجلز لم يدرك عمر.