مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40113
٤٠١١٣ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن (شمر) (١) عن (هلال) (٢) بن يساف قال: حدثني البريد الذي جاء برأس المختار إلى عبد اللَّه بن الزبير قال: لما وضعته بين يديه قال: ما حدثني كعب بحديث إلا رأيت مصداقه غير هذا، فإنه حدثني (أنه) (٣) يقتلني رجل من ثقيف، أراني أنا الذي قتلته (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال بن یساف سے روایت ہے انہوں نے فرمایا مجھ سے حضرت برید نے بیان کیا جو مختار کا سر حضرت عبد اللہ بن زبیر کے پاس لے کر آئے تھے انہوں نے فرمایا جب میں نے اس کا سر حضرت ابن زبیر کے سامنے رکھا تو انہوں نے فرمایا مجھ سے کعب نے کوئی بھی بات نقل نہیں کی مگر میں نے اس کا مصداق دیکھ لیا سوائے اس کے کیونکہ انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ ثقیف کا ایک آدمی مجھے قتل کرے گا میں اپنے آپ کو دیکھ رہا ہوں کہ میں نے اسے قتل کردیا ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (شهر).
(٢) في [س]: (بلال).
(٣) في [س، هـ]: (أن).
(٤) مجهول؛ لإبهام اسم البيد، أخرجه الحاكم ٣/ ٦٣٣ (٦٣٣٣)، والطحاوي في شرح مشكل الآثار ٦/ ٤٠٧، ونعيم في الفتن (٣٣٦).