مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40112

باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے

من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها

حدیث نمبر: 40112
٤٠١١٢ - حدثنا خلف بن خليفة عن أبيه قال: (أُخبرت) (١) أن الحجاج (حين) (٢) قتل ابن الزبير جاء به إلى منى فصلبه عند الثنية في بطن الوادي، ثم قال للناس: انظروا إلى هذا، هذا شر الأمة، فقال: إني رأيت ابن عمر جاء على بغلة له فذهب ليدنيها من الجذع فجعلت تنفر، فقال لمولى له: ويحك! خذ بلجامها فأدنها ⦗٢٦٧⦘ (قال) (٣): فرأيته أدناها فوقف عبد اللَّه بن عمر وهو يقول: (رحمك) (٤) اللَّه، إن كانت لصوامًا قوامًا، ولقد أفلحت أمة أنت شرها (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت خلف بن خلیفہ اپنے والد حضرت خلیفہ سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا مجھے یہ خبر دی گئی کہ حجاج نے جب حضرت عبداللہ بن زبیر کو قتل کیا تو ان کو منیٰ کی طرف لے گیا اور ان کو بطن وادی میں گھاٹی کے پاس پھانسی دی پھر اس نے لوگوں سے کہا اس کی طرف دیکھو یہ امت کا سب سے برا آدمی ہے۔ راوی نے کہا میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا وہ اپنے خچر پر تشریف لائے وہ اسے قریب کر رہے تھے تنے کے اور وہ بدک رہی تھی انہوں نے اپنے غلام سے فرمایا تیرے لیے ہلاکت ہو اس کی لگام پکڑ اور اسے قریب کر راوی فرماتے ہیں اس نے اس خچر کو قریب کیا حضرت عبداللہ بن عمر ٹھہرے اور یہ فرما رہے تھے اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے تم روزہ رکھنے والے اور قیام کرنے والے تھے وہ امت فلاح پا گئی جس کے تم شرو برائی ہو۔

حواشی
(١) في [ط، ع]: (أخبرني)، وتقدم ١١/ ١٣٥ برقم [٣٢٧٠٨] بلفظ: (أخبرني أبي).
(٢) في [س]: (فلك).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [أ، ب]: (دعمك).
(٥) مجهول؛ شيخ خليفة مجهول.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40112
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32708، ترقيم محمد عوامة: 38484»