مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يصلي وفي ثوبه أو جسده دم باب: دوران نماز آدمی کے جسم یا کپڑوں پر خون کا نشان لگا رہ جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4009
٤٠٠٩ - حدثنا معتمر عن أيوب عن أبي معشر عن إبراهيم في رجل صلى وفي ثوبه دم فلما انصرف رآه قال: لا يعيد.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو نماز سے فارغ ہونے کے بعد اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے فرماتے ہیں کہ وہ نماز کا اعادہ نہیں کرے گا۔