مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40024
٤٠٠٢٤ - حدثنا وكيع عن سوّار بن ميمون (١) قال: حدثني شيخ لنا من عبد القيس يقال له (بشير) (٢) بن غوث قال: سمعت عليا يقول: إذا كانت سنة خمس وأربعين ومائة منع البحرُ جانبَه، وإذا كانت سنة خمسين ومائة منع البر جانبه، وإذا كانت (سنة) (٣) ستين ومائة ظهر الخسف والمسخ والرجفة (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بشیر بن غوث سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا جب ایک سو پینتالیسواں سال ہوگا تو سمندر اپنی جانب کو روک لے گا اور جب ایک سو پچاسواں سال ہوگا تو خشکی اپنی جانب کو روک لے گی اور جب ایک سو ساٹھواں سال ہوگا تو زمین میں دھنسنا اور چہروں کا بدلنا اور بھونچال ظاہر ہوں گے۔
حواشی
(١) انظر: الاختلاف في اسمه في شعب الإيمان ٣/ ٤٨٨، والصارم النكي ص ١٣٥ و ١٥٠.
(٢) في [ب]: (بشر).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) مجهول؛ لجهالة بشير وسوّار.