مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40011
٤٠٠١١ - حدثنا ابن عيينة عن بن أبي نجيح عن مجاهد قال: سمع ابن (عمرو) (١) يقول: كأني به أصيلع أفيدع، قائم عليها يهدمها بمسحاته، فلما هدمها ابن الزبير جعلت أنظر إلى صفة ابن عمرو (٢) فلم (أرها) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر کو فرماتے ہوئے سنا کہ گویا میں ایک گنجے اور ٹیڑھے اعضاء والے آدمی کو بیت اللہ کے پاس دیکھتا ہوں جو اس پر کھڑا اسے اپنے رندے سے گرا رہا ہے۔ حضرت مجاہد فرماتے ہیں جب حضرت عبداللہ بن زبیر نے بیت اللہ کو گرایا تو میں نے غور کیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیان کردہ حالت میں لیکن میں نے ایسی حالت نہ پائی۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عمر وهو يقول).
(٢) أي: الصفة التي ذكرها ابن عمرو.
(٣) في [أ، ب، هـ]: (أزل بها).