مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39977
٣٩٩٧٧ - حدثنا أبو أسامة عن زائدة عن الأعمش عن أبي سفيان عن عبيد بن عمير قال: خرج رسول اللَّه ﷺ (إلى) (١) أهل الحجرات فقال: " (يا أهل الحجرات) (٢) سعرت النار وجاءت الفتن كأنها قطع الليل المظلم، لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرًا" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجرات میں رہنے والوں کی طرف نکلے اور ارشاد فرمایا اے حجروں میں رہنے والو ! جہنم کی آگ بھڑ کا دی جائے گی اور فتنے آئیں گے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح اگر تم جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو تم تھوڑا ہنستے اور زیادہ روتے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب]، وفي [ع]: زيادة (يا أهل).
(٢) سقط من: [أ، ب، هـ].