مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في خلافة أبي بكر (وسيرته) في الردة باب: سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں وارد احادیث اور آپ کا ارتداد کے بارے میں طریقہ کار
٣٩٨٣٥ - حدثنا جعفر بن عون عن أبي (العميس) (١) عن ابن أبي مليكة قال: سمعت (عائشة) (٢) وسئلت: يا أم المؤمنين (من كان) (٣) رسول اللَّه ﷺ (٤) ⦗١٤٨⦘ [يستخلف) (٥) (لو) (٦)] (٧) استخلف؟ قالت: أبو بكر، [قال: ثم قيل لها: (ثم) (٨) من] (٩) (١٠) قالت: (ثم) (١١) عمر، قيل: من بعد عمر؟ قالت: أبو عبيدة بن الجراح، (ثم انتهت إلى ذلك) (١٢) (١٣).حضرت ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا اور (ان سے) سوال کیا گیا تھا۔ اے ام المؤمنین ! اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خلیفہ بناتے تو کس کو خلیفہ بناتے ؟ انہوں نے جواب دیا ۔ حضرت ابوبکر کو۔ راوی کہتے ہیں : پھر آپ سے پوچھا گیا۔ پھر ابوبکر کے بعد کس کو ؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا۔ پھر عمر کو ۔ پوچھا گیا۔ حضرت عمر کے بعد کس کو ؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا ۔ حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کو۔ پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا یہاں پہنچ کر رک گئیں۔