مصنف ابن ابي شيبه
كتاب المغازي
ما جاء في (وفاة) النبي ﷺ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں آنے والی احادیث
٣٩٨١٣ - حدثنا (١) ابن إدريس عن ابن جريج عن محمد بن علي قال: غسل النبي ﷺ في قميص، فولي علي سفلته، والفضل محتضنه، والعباس يصب الماء، قال: والفضل يقول: أرحني قطعت وتيني، إني لأجد شيئا ينزل علي، قال: وغسل من بئر سعد بن خيثمة بقباء، وهي البئر التي يقال لها: بئر (أريس) (٢) قال: وقد واللَّه شربت منها واغتسلت (٣).حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک قمیص میں غسل دیا گیا تھا۔ چناچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو قمیص کا نچلا حصہ سپرد ہوا اور حضرت فضل کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ سے بغل اور پہلو تک کا حصہ سپرد ہوا۔ حضرت عباس ، پانی بہا رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت فضل کہہ رہے تھے۔ میں محسوس کر رہاہوں کہ کوئی چیز مجھ پر اتر رہی ہے۔ راوی کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مقام قباء میں واقع سعد بن خیثمہ کے کنویں سے غسل دیا گیا تھا۔ “ یہ وہی کنواں ہے جس کو بیرا ریس کہا جاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ خدا کی قسم ! میں نے (خود بھی) اس کنویں سے پانی پیا ہے اور غسل بھی کیا ہے۔