حدیث نمبر: 39806
٣٩٨٠٦ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب أن الذي ولي دفن رسول اللَّه ﷺ وإجنانه أربعة نفر دون الناس: علي ⦗١٣١⦘ (والعباس) (١) والفضل وصالح مولى (النبى) (٢) ﷺ لحدوا (له) (٣) ونصبوا عليه اللبن نصبا (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ تمام لوگوں میں سے جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دفن کرنا اور قبر میں اتارنا سونپا گیا تھا وہ چار لو گ تھے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت عباس ، حضرت فضل اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام صالح۔ چناچہ ان لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے لحد بنائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کچی اینٹیں نصب کیں۔

حواشی
(١) في [هـ]: (عباس).
(٢) في [س، ع]: (للنبي).
(٣) في [أ، ب]: (عليه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39806
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي، وأخرجه مسدد كما في المطالب العالية (٤٣٢٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39806، ترقيم محمد عوامة 38184)