٣٩٦٩٦ - حدثنا يحيى بن آدم عن بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ عام الفتح لما جاءه العباس بن عبد المطلب بأبي سفيان فأسلم بمر الظهران، فقال له العباس: يا رسول اللَّه، إن أبا سفيان (١) يحب هذا الفخر، فلو جعلت له شيئًا، قال: "نعم، من دخل دار أبي (سفيان) (٢) فهو آمن، ومن أغلق بابه فهوم آمن" (٣).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب فتح مکہ کے سال حضرت عباس بن عبد المطلب ابو سفیان کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ابو سفیان نے مقام مرالظہران میں اسلام قبول کیا تو حضرت عباس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ابو سفیان ایسا آدمی ہے جو فخر کو پسند کرتا ہے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے لئے کوئی ایسی (فخریہ) چیز مقرر فرما دیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہاں ! جو کوئی ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوجائے تو وہ مامون ہوگا اور جو کوئی شخص اپنا دروازہ بند کرلے وہ بھی مامون ہوگا۔