❮
❯
حدیث نمبر: 39674
٣٩٦٧٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان، عن زكريا بن أبي زائدة قال: كنت مع أبي إسحاق فيما بين مكة والمدينة فسايرنا رجل من خزاعة، فقال له (أبو) (١) إسحاق: كيف (قال) (٢) رسول اللَّه ﷺ: لقد (رعدت) (٣) هذه السحابة بنصر بني كعب، [فقال (٤) الخزاعي: لقد (نصلت) (٥) بنصر بني كعب] (٦)، ثم أخرج إلينا رسالة رسول ⦗٤٥⦘ اللَّه ﷺ إلى خزاعة، (وكتبتها) (٧) يومئذ كان فيها: "بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ من محمد رسول اللَّه إلى بديل وبسر وسروات بني عمرو، فإني أحمد إليكم اللَّه الذي لا إله إلا هو، أما بعد ذلكم فإني لم (ثم) (٨) بإلِّكُم ولم (أضع) (٩) في جنبكم، وإن أكرم أهل تهامة عليَّ أنتم وأقربه رحما ومن (تبعكم) (١٠) (١١) من المطيبين، وإني قد أخذت لمن هاجر منكم مثل ما أخذت لنفسى، ولو هاجر بأرضه غير ساكن مكة إلا معتمرا أو حاجا، وإني لم أضع فيكم إن (أسلمتم) (١٢) وإنكم غير (خائفين) (١٣) من قبلي ولا محصرين، أما بعد فإنه قد أسلم علقمة بن علاثة (وابن) (١٤) هوذة (وبايعا) (١٥) وهاجرا على من اتبعهما من عكرمة، (وأخذ) (١٦) لمن تبعه مثل ما أخذ لنفسه، وإن (بعضنا) (١٧) من بعض في الحلال والحرام، وإني واللَّه ما كذبتكم وليحيكم ربكم" (١٨).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زکریا بن ابی زائدہ سے روایت ہے کہ میں ابو اسحاق کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان تھا ۔ توبنو خزاعہ کا ایک آدمی ہمارے پاس آیا۔ ابو اسحاق نے اس سے کہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات کیسے فرمائی تھی ۔ کہ تحقیق یہ بدلی بنی کعب کی مدد کے لئے کڑک رہی ہے ؟ تو اس خزاعی آدمی نے جواب دیا۔ تحقیق یہ بدلی بنو کعب کی مدد کے ساتھ ظاہر ہوئی تھی۔ پھر اس خزاعی نے ہمیں ایک خط نکال کر دکھایا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے خزاعہ کی طرف تھا۔ اور میں نے اس خط کو اسی دن لکھا۔ اس میں لکھا تھا۔ ” اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ یہ خط محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے بدیل، بسر اور سرواتِ بنی عمرو کی طرف ہے۔ پس بیشک میں تمہارے سامنے اس خدا کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ بہرحال اس کے بعد، میں نے تمہارا عہد نہیں توڑا اور نہ ہی میں نے تمہارے پہلو کو کمزور کیا ہے۔ اور اہل تہامہ میں سے میرے ہاں سب سے زیادہ تم لوگ معزز ہو۔ اور سب سے زیادہ قریبی رشتہ دار ہو۔ اور (اسی طرح) وہ لوگ جنہوں نے تمہاری اتباع کی ہے (یعنی بنو ہاشم، بنو زہرہ وغیرہ) ۔ اور میں نے تم میں سے ہجرت کرنے والوں کے لئے بھی وہی پیمان باندھا ہے جو میں نے اپنے لئے باندھا ہے۔ اور اگر (تم میں سے) کوئی اپنی زمین سے (اسی طرح) ہجرت کرے کہ وہاں سکونت نہ رکھے مگر حج اور عمرہ کے لئے۔ اگر تم اسلام قبول کرلو تو میں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔ اور تم لوگ میری طرف سے نہ خائف ہو اور نہ محصور۔ 2۔ اما بعد ! پس بلاشبہ علقمہ بن علاثہ اور ابن ہوزہ نے اسلام قبول کرلیا اور بیعت کی اور انہوں نے اپنے تابع، عکرمہ، کے ہمراہ ہجرت کی ہے۔ اور ان کے لئے بھی اس نے وہی کچھ پیمان باندھا ہے جو اس نے اپنے لیے باندھا ہے ۔ اور ہم میں سے بعض، بعض کے حکم میں ہے حلا ل اور حرام ہونے کے اعتبار سے۔ اور بخدا میں نے تم سے جھوٹ نہیں بولا اور پس تمہارا پروردگار تمہیں حیات دے۔

حواشی
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ع]: (كان).
(٣) في [س]: (أعدت).
(٤) في [جـ، ق]: زيادة (له).
(٥) من نصل السهم، وفي [أ، ب، ع]: (نصلت)، وفي [جـ]: (خلت)، وفي [ي]: (نضرت)، وفي [ق، هـ]: (وصلت).
(٦) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٧) في [ع]: (وأثبتها).
(٨) أي: لم أغدر في عهدكم، وفي [ع، ق]: (أثم).
(٩) في [ع]: (أصنع).
(١٠) في [أ، ب، جـ، س، ي]: (سبقكم).
(١١) في [هـ]: زيادة (و).
(١٢) في [جـ، ق]: (سلمتم).
(١٣) في [ق، هـ]: (خائبين)، وفي [ط]: (خائنين).
(١٤) في [هـ]: (ابنا).
(١٥) في [أ، ب، س، ي]: (وتابعا).
(١٦) في [هـ]: (أخذ).
(١٧) في [ط، هـ]: (بعضًا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39674
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الخزاعي لم تثبت صحبته، وأخرجه ابن عساكر ٤١/ ١٤٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39674، ترقيم محمد عوامة 38058)