٣٩٥٦٧ - قال محمد: وحدثني واقد بن (عمرو) (١) بن سعد قال: وكان واقد من أحسن الناس وأطولهم، قال: دخلت على أنس بن مالك قال: فقال لي: من أنت؟ قلت: أنا واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ، (قال) (٢): يرحم اللَّه سعدا، إنك ⦗٤٩٤⦘ بسعد لشبيه، ثم قال: يرحم اللَّه سعدا كان من أجمل الناس وأطولهم، قال: بعث رسول اللَّه ﷺ (إلى) (٣) أكيدر دومة فبعث إليه بجبة ديباج منسوج فيها ذهب، فلبسها رسول اللَّه ﷺ فقام على المنبر فجلس فلم يتكلم، (فجعل) (٤) (الناس) (٥) يلمسون (الجبة) (٦) ويتعجبون منها، فقال: "أتعجبون منها؟ قالوا: يا رسول اللَّه ما رأينا ثوبا أحسن منه، قال: "فوالذي نفسي بيده لمناديل سعد بن معاذ في الجنة أحسن مما ترون" (٧).محمد کہتے ہیں : اور مجھے واقد بن عمرو بن سعد نے بیان کیا۔ راوی کہتے ہیں : واقد خوبصورت اور دراز قد لوگوں میں سے تھے۔ واقد کہتے ہیں : میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے مجھ سے کہا : تم کون ہو ؟ میں نے جواب دیا : میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں۔ حضرت انس نے فرمایا : اللہ تعالیٰ سعد پر رحم کرے۔ تم تو بلاشبہ سعد کے مشابہ ہو۔ پھر فرمایا : اللہ تعالیٰ سعد پر رحم کرے۔ وہ لوگوں میں سب سے خوبصورت اور دراز قد تھے۔ حضرت انس نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیدر دومہ کی طرف (ایک وفد) بھیجا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک ریشمی جبہ بھیجا جس میں سونا بنا ہوا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جبہ کو زیب تن فرمایا پھر منبر پر کھڑے ہوئے اور پھر بیٹھ گئے لیکن کوئی بات نہیں کی۔ لوگوں نے اس جبہ کو ہاتھ لگانا شروع کیا اور اس پر تعجب کرنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : کیا تم لوگ اس جبہ پر تعجب کرتے ہو ؟ لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم نے اس سے خوبصورت کپڑا نہیں دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے بہتر ہیں جو تم دیکھ رہے ہو۔