حدیث نمبر: 3911
٣٩١١ - حدثنا (عبدة) (١) عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يعرض راحلته ويصلي إليها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی سواری کو چوڑائی کے رخ پر بٹھا کر اس کی طرف رخ کرکے نماز ادا فرماتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ]: (عبيدة).