حدیث نمبر: 3908
٣٩٠٨ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) عن إسرائيل عن زياد (المصفر) (٢) عن الحسن عن المقدام الرهاوي (٣) قال: جلس عبادة بن الصامت وأبو الدرداء والحارث ابن معاوية، فقال أبو الدرداء: أيكم يذكر حديث رسول اللَّه ﷺ حين (صلى) (٤) إلى بعير من المغنم؟ قال عبادة: أنا؛ قال: فحدث. قال: صلى رسول اللَّه ﷺ إلى بعير من المغنم (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مقدام رہاوی کہتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت، حضرت ابو الدرداء اور حضرت حارث بن معاویہ بیٹھے تھے۔ حضرت ابو الدرداء نے کہا کہ تم میں سے کون وہ حدیث سنائے گا جس میں آتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال غنیمت کے اونٹ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھی تھی ؟ حضرت عبادہ نے کہا میں سناتا ہوں۔ حضرت ابو الدرداء نے کہا سناؤ۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال غنیمت کے اونٹ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھی تھی۔

حواشی
(١) في [د، هـ]: (بكر).
(٢) في [أ]: (المصعر).
(٣) في [ب]: (الرهادي).
(٤) في [ط، هـ]: (يصلي).
(٥) مجهول؛ لجهالة المقدام.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3908
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3908، ترقيم محمد عوامة 3887)