مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
إذا دخل المسافر في صلاة المقيم باب: جب مسافر مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 3897
٣٨٩٧ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) المختار بن عمرو الأزدي قال: سألت جابر بن زيد عن الصلاة في السفر قال: فقال: إذا صليت وحدك فصل ركعتين، وإذا صليت في جماعة فصل بصلاتهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مختار بن عمرو ازدی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے سفر کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم اکیلے نماز پڑھو تو دو رکعات پڑھو اور جب کسی جماعت کے ساتھ پڑھو تو ان کی نماز کے مطابق پڑھو۔
حواشی
(١) في [ك، جـ]: (نا).