مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يفعل فإن فعل فعليه دم باب: جو محرم بوجہ عذر کے پائجامہ پہنے اور اس پر دَمْ کے وجوب کا بیان
حدیث نمبر: 38859
٣٨٨٥٩ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن جابر بن زيد عن ابن عباس قال: صليت مع النبي ﷺ ثمانيا جميعا وسبعا جميعا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا : میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آٹھ (رکعات) اکٹھی اور سات (رکعات) اکٹھی نماز پڑھی ہے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے کہا ! اے ابو الشعشائ ! میرے خیال میں انہوں نے ظہر کو مؤخر اور عصر کو مقدم کر کے پڑھا (تو آٹھ رکعات اکٹھی ہوگئیں) اور مغرب کو مؤخر اور عشاء کو جلدی کر کے پڑھا (تو سات رکعات اکٹھی ہوگئیں) تو انہوں نے فرمایا : میرا بھی یہی خیال ہے۔