مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3859
باب: صف کی خالی جگہوں کو پر کرنے کا حکم
في سد الفرج في الصف
حدیث نمبر: 3859
٣٨٥٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة قال: [رأى ابن عمر رجلا يصلي وأمامه فرجة في الصف فدفعه إليها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو دیکھا جو نماز پڑھ رہا تھا اور اس کے آگے صف میں جگہ خالی تھی۔ حضرت ابن عمر نے اسے آگے بھیج دیا۔