حدیث نمبر: 38440
٣٨٤٤٠ - حدثنا (محمد بن) (١) عبد اللَّه بن الزبير عن (ابن) (٢) أبي رواد قال: حدثني أبو سعيد عن زيد بن أرقم قال: اعبد اللَّه كأنك تراه، فإن كنت لا تراه فإنه ⦗١٠٥⦘ يراك، واحسب [نفسك في الموتى، واتق دعوة المظلوم فإنها مستجابة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ اللہ کی عبادت اس طرح کر جیسے کہ تو اسے دیکھ رہا ہے۔ پس اگر تو اسے نہیں دیکھ رہا تو وہ تو تجھے دیکھ ہی رہا ہے اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کر اور مظلوم کی بددعا سے بچ اس لیے کہ وہ ضرور قبول ہوتی ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [جـ].