٣٨٣٥٤ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثنا أبو بكر عن ضمرة أن أبا ريحانة كان مرابطا بالجزيرة في ميافارقين، (فاشترى) (١) (رسنا) (٢) من نبطي من أهلها ⦗٨٣⦘ بأفلس، فلما قفل وكانوا (بالرستن) (٣) (نزل) (٤) عن دابته، وقال لغلامه: هل قضيت النبطي (أفلسه؟) (٥) قال: لا، قال: فاستخرج نفقة من نفقته فدفعها إلى غلامه، وقال (لأصحابه) (٦): أحسنوا (معونته) (٧) على دوابه حتى أبلغ أهلي، قالوا: يا أبا ريحانة وما تريد؟ قال: أريد أن آتي غريمي فأودي عني أمانتي، قال: فانطلق حتى أتى ميافارقين، ثم أتى إلى أهله بعد ما قضى غريمه (٨).حضرت ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوریحانہ رحمہ اللہ جزیرہ کے علاقے میافارقین میں سرحدی پہرے پر مامور تھے۔ انہوں نے وہاں کے رہنے والے ایک نبطی سے چند پیسوں کے عوض ایک رسی خریدی۔ پھر جب واپس لوٹے اور مقام رستن تک لوگ پہنچ گئے تو اپنی سواری سے اترے اور اپنے غلام سے کہا کہ کیا تو نے اس نبطی کو پیسے دے دئیے تھے ؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں۔ تو انہوں نے اپنے خرچہ میں سے کچھ خرچہ نکال کر غلام کو دیا اور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ میرے گھر پہنچنے تک سواریوں کے معاملے میں اس کی اچھی طرح مدد کرنا۔ انہوں نے پوچھا کہ ابوریحانہ آپ کا کیا ارادہ ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ میرا ارادہ ہے میں اپنے قرض خواہ کے پاس جا کر اپنی امانت ادا کردوں۔ پھر وہ نکل پڑے یہاں تک کہ میافارقین آئے پھر اپنا قرضہ دے دینے کے بعد اپنے گھر واپس آئے۔