مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص في القراءة خلف الإمام باب: جو حضرات امام کے پیچھے قراءت کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 3814
٣٨١٤ - حدثنا (ابن علية) (١) عن ابن جريج عن العلاء بن عبد الرحمن بن يعقوب: أن أبا السائب أخبره قال: قلت لأبي هريرة: إني أكون وراء الإمام فغمز ذراعي فقال: يا فارسي اقرأ بها في نفسك، يعني: بأم القرآن (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو السائب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے عرض کیا کہ میں امام کے پیچھے کیا کروں ؟ انہوں نے میرا بازو کھینچا اور کہا اے فارسی ! اپنے دل میں سورة الفاتحہ کی تلاوت کرو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].
(٢) منقطع حكما؛ ابن جريج مدلس.