حدیث نمبر: 38119
٣٨١١٩ - حدثنا عباد عن عوف عن أبي المنهال أن أبا العالية رأى رجلا يتوضأ فلما فرغ قال: اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين، فقال: إن الطهور (بالماء) (١) (حسن) (٢)، ولكنهم المطهرون من الذنوب.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عالیہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو وضو کررہا تھا، جب وہ وضو کرچکا تو اس نے کہا کہ اے اللہ مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا اور مجھے پاک ہونے والوں میں سے بنا۔ یہ سن کر حضرت ابو عالیہ نے فرمایا کہ پانی کے ذریعے پاکی حاصل کرنا اچھی بات ہے لیکن اصل بات گناہوں سے پاک ہونا ہے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (من الماء).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (نجس).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38119
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38119، ترقيم محمد عوامة 36531)