مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان (يقرأ) في (الأوليين) بفاتحة الكتاب وسورة وفي (الأخريين) بفاتحة الكتاب باب: جو حضرات پہلی دورکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ سورت ملاتے تھے اور دوسری دور کعتوں میں صرف سورۃ الفاتحہ پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 3771
٣٧٧١ - [حدثنا حفص عن أشعث عن ابن سيرين قال: كانوا يقولون: اقرأ في (الأوليين) (١) بـ: فاتحة الكتاب وسورة، وفي الآخرة بـ: "فاتحة الكتاب"] (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ پہلی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ اور کوئی سورت پڑھو اور آخری رکعت میں سورة الفاتحہ پڑھو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (الأولتين).
(٢) سقط الخبر من: [جـ، ك].