حدیث نمبر: 37689
٣٧٦٨٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا أبو سلمة أن صبح يوم القيامة (يطول) (١) تلك الليلة كطول ثلاث ليال، فيقوم الذين يخشون ربهم فيصلون حتى إذا (فرغوا) (٢) من صلاتهم (رجعوا فناموا حتى تكل جنوبهم، ثم قاموا فصلوا حتى إذا فرغوا من صلاتهم) (٣) أصبحوا ينظرون إلى الشمس من مطلعها فإذا هي قد طلعت من مغربها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ روز قیامت سے پہلے والی رات تین راتوں کے بقدر ہوگی۔ چناچہ خوفِ خدا رکھنے والے لوگ اٹھیں گے اور نماز پڑھیں گے یہاں تک کہ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوجائیں گے واپس جا کر سوجائیں گے۔ یہاں تک کہ ان کے پہلو تھک جائیں گے۔ پھر وہ اٹھ کر نماز پڑھیں گے یہاں تک کہ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوں گے تو وہ سورج کو اس کے طلوع ہونے کی جگہ سے انتظار کرنے لگیں گے۔ لیکن پھر ناگہاں سورج، مغرب سے نکلے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (تطول).
(٢) في [ع]: (فزعوا).
(٣) سقط من: [ب، جـ، س].