حدیث نمبر: 37690
٣٧٦٩٠ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن (ابن) (١) عجلان عن عون بن عبد اللَّه قال: إن من كمال التقوى أن تبتغي إلى ما علمت منها علم ما (لم) (٢) تعلم، واعلم أن (النقص) (٣) فيما علمت ترك ابتغاء الزيادة فيه، وإنما يحمل الرجل على ترك ابتغاء الزيادة فيما قد علم قلة الانتفاع (بما قد علم) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون بن عبد اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کمال تقویٰ میں سے یہ ہے کہ تم تقویٰ کی جو بات جانتے ہو اس کے ساتھ اس کا علم بھی تلاش کرو جو تم نہیں جانتے اور جان لو کہ تمہارے علم کا نقص اس میں زیادتی کی تلاش کو ترک کرنا ہے۔ اور آدمی کو اپنے علم میں زیادتی کی تلاش ترک کرنے پر صرف یہ بات آمادہ کرتی ہے کہ وہ اپنے علم سے کم نفع اٹھاتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (أبي).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [أ، ب، ط، ح، هـ].
(٤) سقط من: [أ، ب] وفي [هـ]: (مما قد علم).