مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان (يقرأ) في (الأوليين) بفاتحة الكتاب وسورة وفي (الأخريين) بفاتحة الكتاب باب: جو حضرات پہلی دورکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ سورت ملاتے تھے اور دوسری دور کعتوں میں صرف سورۃ الفاتحہ پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 3761
٣٧٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن ابن سيرين قال: نبئت أن ابن مسعود كان يقرأ في الظهر والعصر في الركعتين (الأوليين) (١) بفاتحة الكتاب وما تيسر، وفي الأخريين بفاتحة الكتاب (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورة الفاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی سورت پڑھتے تھے اور دوسری دو رکعتوں میں صرف سورة الفاتحہ کی تلاوت کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (الأولتين).
(٢) منقطع.