حدیث نمبر: 37248
٣٧٢٤٨ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عبد الرحمن بن عبد اللَّه عن أبيه ⦗٣٣٠⦘ قال: مثل المحقرات من الأعمال (مثل) (١) قوم نزلوا منزلا ليس به حطب ومعهم لحم، فلم يزالوا يلقطون حتى جمعوا ما أنضجوا به لحمهم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن بن عبداللہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : چھوٹے چھوٹے عملوں کی مثال ایسی ہے جیسے کچھ لوگ کسی جگہ پڑاؤ ڈالیں جہاں پر ایندھن نہ ہو اور ان لوگوں کے پاس گوشت ہو۔ پس یہ لوگ مسلسل چنتے رہیں یہاں تک کہ یہ اتنا ایندھن جمع کرلیں جس پر یہ اپنا گوشت پکا لیں۔
حواشی
(١) في [جـ، س]: (من).