مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في قراءة النهار كيف هي في الصلاة؟ باب: دن کی نمازوں میں کیسے قراءت کی جائے گی ؟
حدیث نمبر: 3710
٣٧١٠ - حدثنا مخلد بن يزيد عن (ابن) (١) جريج عن عطاء عن حكيم ابن عقال: أنه نهى عن رفع الصوت بالقراءة (في النهار، وقال: يرفع بالليل إن شاء) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت حکیم بن عقال نے دن کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کرنے سے منع کیا ہے اور فرمایا کہ رات کی نماز میں چاہے تو بلند آواز سے قراءت کرلے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ].