حدیث نمبر: 36974
٣٦٩٧٤ - حدثنا أبو أسامة عن محمد بن سليم عن ثابت البناني عن صفوان بن محرز قال: كان لداود نبي اللَّه ﷺ (١) يومٌ يتأوه (فيه) (٢)، (فيقول) (٣): أَوّه من عذاب اللَّه، أوه من عذاب اللَّه، أوه من عذاب اللَّه، (أوه من عذاب اللَّه) (٤)، (و) (٥) لا أوه، قال: (فذكرها) (٦) ذات يوم في مجلس، فغلبه البكاء حتى قام.مولانا محمد اویس سرور
حضرت صفوان بن محرز کہتے ہیں : اللہ تعالیٰ کے نبی داؤد علیہ السلام کا ایک دن ہوتا تھا جس میں آپ آہیں بھرتے اور فرمایا کرتے : میں عذاب اِلٰہی (کے خیال) سے غمگین ہوا جاتا ہوں، میں عذاب اِلٰہی (کے خیال) سے غمگین ہوا جاتا ہوں، میں عذاب اِلٰہی (کے خیال) سے غمگین ہوا جاتا ہوں، میں عذاب اِلٰہی (کے خیال) سے غمگین ہوا جاتا ہوں، اس کے سوا مجھے اور کوئی غم نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں : ایک دن کسی مجلس میں انہوں نے اس کا ذکر کیا تو ان پر رونے کا اس طرح غلبہ ہوا کہ انہیں وہاں سے اٹھنا پڑا۔
حواشی
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [ع]: (يقول).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [هـ]: (وقيل).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (فذكرهما).