مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يفوته بعض الصلاة (مما يجهر) فيه الإمام فيقوم باب: جہری نماز میں اگر کوئی رکعت رہ جائے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 3694
٣٦٩٤ - حدثنا مروان بن معاوية عن أيوب بن نجيح قال: كنت مع سعيد بن جبير فقمنا إلى المغرب وقد سبقنا بركعة، فلما قام سعيد يقضي قرأ بـ: ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ﴾ [التكاثر: ١].مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایوب بن نجیح کہتے ہیں کہ میں سعید بن جبیر کے ساتھ تھا۔ ہم مغرب کی نماز کے لئے گئے تو ہماری ایک رکعت چھوٹ گئی۔ جب حضرت سعید اس رکعت کو ادا کرنے کھڑے ہوئے تو انہوں نے سورة التکاثر کی تلاوت فرمائی۔