حدیث نمبر: 36937
٣٦٩٣٧ - قال: فحدثني الحسن قال: (فلما) (١) عرف الموت (احتفز) (٢) بنفسه، فقرب اللَّه منه القرية الصالحة وباعد منه القرية الخبيثة، فألحقه بأهل القرية الصالحة (٣).مولانا محمد اویس سرور
راوی کہتے ہیں کہ مجھ سے حسن رحمہ اللہ نے بیان کیا، وہ فرماتے ہیں کہ جب اس شخص کو اپنی موت کا علم ہوا تو اس نے اپنے آپ کو آگے گھسیٹا، پس اللہ تعالیٰ نے نیکو کاروں کی بستی کو اس کے قریب کردیا اور بری بستی کو اس سے دور کردیا اور اس کو نیکو کاروں کی بستی والوں کے ساتھ ملا دیا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (لما).
(٢) في [أ، ب]: (أو حسر)، وفي [جـ]: (حشر)، وفي [هـ]: (احتقر).