حدیث نمبر: 36895
٣٦٨٩٥ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أبي (سنان) (١) عن عمرو بن مرة عن أبي صالح قال: يحاسب يوم القيامة الذين أرسل إليهم الرسل، فيدخل اللَّه الجنة من أطاعه ويدخل النار من عصاه، (ويبقى) (٢) قوم من الولدان والذين هلكوا في الفترة ومن غلب على (عقله فيقول اللَّه ﵎: إنكم قد رأيتم أنما أدخلت الجنة من أطاعني، وأدخلت) (٣) النار من عصاني وإني آمركم أن تدخلوا هذه النار، فيخرج لهم عنق منها، فمن دخلها كانت نجاته، ومن نكص فلم يدخلها كانت هلكته.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کی طرف رسول بھیجے ہیں ان کا حساب فرمائیں گے، پھر اللہ ان لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا جنہوں نے اس کی اطاعت کی ہے۔ اور جنہوں نے نافرمانی کی ہوگی ان کو جہنم میں داخل فرمائے گا پھر بچے باقی رہ جائیں گے اور وہ لوگ جو فترۃ الوحی کے زمانے میں فوت ہوئے ہوں گے اور وہ لوگ جو مجنوں تھے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے بیشک تم نے دیکھ لیا جس نے میری نافرمانی کی اس کو جہنم میں داخل کردیا پس میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اس آگ میں داخل ہوجاؤ پھر ان کیلئے اس میں سے ایک گردن نمو دار ہوگی پس جو اس میں داخل ہوگا اس کیلئے نجات ہوگی اور جو رکے گا اور داخل نہ ہوگا اس کیلئے ہلاکت ہوگی۔

حواشی
(١) في [ب]: (حنان).
(٢) في [ب]: (وتبقى).
(٣) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36895
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36895، ترقيم محمد عوامة 35321)