مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته باب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
٣٦٨٩٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير (قال) (١): حدثنا فضيل بن غزوان عن محمد الراسبي عن بشر بن عاصم قال: كتب عمر بن الخطاب (عهد بشر) (٢) بن عاصم فقال: لا حاجة لي فيه إني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إن الولاة (يجاء) (٣) بهم يوم القيامة (فيوقفون) (٤) على جسر جهنم، فمن كان مطواعا للَّه تناوله اللَّه بيمينه حتى ينجيه، ومن كان عاصيا للَّه (انحرف) (٥) به الجسر إلى واد من نار يلتهب التهابًا"، قال: فأرسل عمر إلى سلمان وأبي ذر فقال لأبي ذر: أنت سمعت هذا الحديث من رسول اللَّه ﷺ؟ قال: نعم واللَّه، وبعد الوادي واد آخر من نار، قال: وسأل سلمان فلم يخبر بشيء، فقال عمر: من يأخذها بما فيها؟ فقال: أبو ذر: من ⦗٢٠١⦘ سلب اللَّه (أنفه) (٦) وعينيه و (أضرع) (٧) خده إلى الأرض (٨).حضرت محمد راسبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت بشر بن عاصم کی گورنری کا پروانہ لکھا تو حضرت بشر نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حکمرانوں کو قیامت کے دن لایا جائے گا اور جہنم کے پل پر کھڑا کیا جائے گا۔ جو اللہ کا فرماں بردار ہوگا اللہ تعالیٰ اسے اپنے دائیں ہاتھ سے تھام کر نجات عطا کرے گا اور جو اللہ کا نافرمان ہوگا پل اسے لے کر آگ کی ایک وادی میں جا گرے گا جو خوب بھڑک رہی ہوگی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور حضرت ابوذر سے پوچھا کہ کیا آپ نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں اللہ کی قسم ! اور اس وادی کے بعد آگ کی ایک اور وادی بھی ہے۔ پھر حضرت سلمان سے پوچھا تو انہوں نے کچھ نہ بتایا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ پھر کون اس (گورنری) کو اس کی ذمہ داریوں سمیت لے گا ؟ حضرت ابوذر نے فرمایا کہ وہ شخص جس کی ناک اور آنکھیں اللہ نے سلب کرلی ہوں اور اس کے رخسار کو زمین پر پست کردیا ہو۔