مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته باب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
حدیث نمبر: 36859
٣٦٨٥٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن يزيد الرقاشي عن أنس بن مالك قال: سمع رسول اللَّه ﷺ يوما دويا فقال: " (با) (١) جبريل من هذا؟ فقال: حجر ألقي في جهنم من سبعين خريفا الآن حين استقر في قعرها" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ایک دن آواز سنی تو دریافت فرمایا اے جبرائیل ! یہ کیسی آواز ہے ؟ حضرت جبرئیل نے ارشاد فرمایا : ستر سال پہلے ایک پتھر جہنم کے گڑھے میں پھینکا گیا تھا اب وہ اس کی گہرائی تک پہنچا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (يا).