مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36737
باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
٣٦٧٣٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حميد عن أنس أن عبد اللَّه بن سلام أتى رسول اللَّه ﷺ (مقدمه المدينة) (١) (فسأله) (٢) ما أول ما يأكله أهل الجنة؟ فقال: "أخبرني جبريل آنفا: أن أول ما يأكله أهل الجنة زيادة كبد حوت" (٣). حدثنا زيد بن (الحباب) (٤) عن أسامة بن زيد عن محمد بن كعب قال: (يرى) (٥) في الجنة كهيئة البرق (فقيل) (٦): ما هذا؟ (قيل) (٧): رجل من أهل عليين تحول من غرفة إلى غرفة.حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ مدینہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دریافت فرمایا کہ جنتی لوگ پہلی چیز کیا کھائیں گے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے مجھے ابھی بتایا ہے کہ جنتی لوگوں کی سب سے پہلے خوراک مچھلی کے جگر کا بڑھا ہوا حصہ ہوگا۔
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ جنت میں بجلی کی طرح کی ایک چیز دکھائی دیتی ہے، پوچھا جاتا ہے : یہ کیا ہے ؟ کہا جاتا ہے : علیین والوں میں سے ایک شخص ہے جو ایک بالاخانے سے دوسرے بالاخانے میں منتقل ہوا ہے۔