مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36730
باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
حدیث نمبر: 36730
٣٦٧٣٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا (ربيعة) (١) بن كلثوم قال: سمعت الحسن يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "والذي نفس محمد بيده لو أن امرأة من نساء أهل الجنة أشرفت على أهل الأرض لملأت الأرض من ريح المسك، ولنصيف امرأة من نساء أهل الجنة خير من الدنيا وما فيها، هل تدرون ما النصيف؟ هو الخمار" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد ﷺ کی جان ہے اگر جنتی عورتوں میں سے کوئی عورت زمین والوں پر جھانک لے تو ساری زمین مشک کی خوشبو سے بھر جائے، جنتی عورت کا نصیف دنیا وما فیھا سے بہتر ہے کیا تمہیں معلوم ہے نصیف سے کیا مراد ہے ؟ وہ اوڑھنی ہے۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (زمعة).