مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36718
باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
حدیث نمبر: 36718
٣٦٧١٨ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان عن أبي (بلج) (١) قال: سمعت إبراهيم يقول: في الجنة (جماع) (٢) ما شاؤوا ولا ولد، قال: (فيلتفت) (٣) فينظر النظرة (فتنشأ) (٤) له الشهوة، ثم ينظر النظرة (فتنشأ) (٥) له شهوة أخرى.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جنتی جتنا مرضی چاہے ہمبستری کرے اولاد نہ ہوگی، وہ پلٹ کر ایک نظر دیکھے گا تو اس کیلئے شہوت پیدا ہوجائے گی پھر ایک نظر دیکھے گا تو اس کیلئے دوبارہ شہوت پیدا ہوجائے گی۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (ملح).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ط، هـ]: (فينشأ).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (فينشأ).