مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36706
باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
حدیث نمبر: 36706
٣٦٧٠٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن رجل عن كعب قال: إن أدنى أهل الجنة منزلة يوم القيامة ليؤتى بغدائه في سبعين ألف صحفة، في كل صحفة لون ليس كالآخر، فيجد للآخر لذة أوله ليس فيه رذل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ ادنیٰ جنتی کا مرتبہ قیامت کے دن اتنا ہوگا کہ اس کے پاس صبح کے وقت ستر ہزار پلیٹیں لائی جائیں گی ہر پلیٹ میں ایسی قسم کا کھانا ہوگا جو دوسری جیسا نہ ہوگا، وہ آخری میں بھی پہلی والی لذت پائے گا، اس میں رذالت نہ ہوگی۔