مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
٣٦٦٩٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا المسعودي عن علقمة بن مرثد عن ابن بريدة عن أبيه أن رجلا قال: يا رسول اللَّه (إني رجل) (١) أحب الخيل، فهل في الجنة خيل؟ فقال: "يا عبد اللَّه إن يدخلك اللَّه الجنة (فلا تشاء تركب فرسًا من ياقوت يطير بك في أي الجنة شئت إلا فعلت"، قال الرجل: يا رسول اللَّه هل في الجنة إبل؟ فقال: "يا عبد اللَّه إن يدخلك اللَّه الجنة) (٢) لك فيها ما اشتهت نفسك ولذت عينك" (٣).حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے گھوڑے بہت پسند ہیں کیا جنت میں گھوڑے ہوں گے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے عبد اللہ ! اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو جنت میں داخل فرما دیا تو پھر آپ جس گھوڑے پر سوار ہونا چاہیں گے سوار ہوجائیں گے اور وہ گھوڑا یا قوت کا ہوگا جو آپ کو لے کر اڑے گا اور جس جنت میں چاہو گے وہ آپ کو لے جائے گا اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا جنت میں اونٹ ہوں گے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے عبد اللہ ! اللہ اگر آپ کو جنت میں داخل فرما دے تو اس میں ہر وہ چیز ہے جس کی آپ کو خواہش ہو اور جس میں آپ کی آنکھوں کی لذت ہو۔