مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
حدیث نمبر: 36681
٣٦٦٨١ - حدثنا يزيد بن هارون عن سليمان التيمي عن أنس بن مالك قال: إن أهل الجنة ليقولون: انطلقوا بنا إلى السوق، فيأتون جبالا من مسك، أو (حبالًا) (١) من مسك، أو كثبانًا من مسك، فيبعث اللَّه عليهم ريحًا فيدخلهم منازلهم فيقول لهم أهلوهم: لقد ازددتم بعدنا حسنا، ويقولون لأهليهم: مثل ذلك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ جنتی کہیں گے کہ ہمیں بازار لے چلو، پھر وہ مشک کے پہاڑوں پر آئیں گے، یا مشک کے ٹیلوں پر آئیں گے، اللہ تعالیٰ ان پر ایک ہوا بھیجے گا، پھر وہ اپنے گھروں میں داخل ہوں گے تو ان کے گھر والے ان سے کہیں گے ہمارے بعد تمہارے حسن میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ جنتی بھی اپنے گھر والوں سے اسی طرح کہیں گے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (جبالًا)، والحبال كثبان الرمل الممتدة.