مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36680
باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
٣٦٦٨٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن (عمرو) (١) عن أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "يقول اللَّه ﵎: أعددت لعبادي الصالحين ما لا عين رأت ولا أذن سمعت، ولا خطر على قلب بشر، اقرؤوا إن شئتم: ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [السجدة: ١٧]، وفي الجنة شجرة يسير الراكب في ظلها مائة عام لا (يقطعه) (٢)، اقرؤوا إن شئتم: ﴿وَظِلٍّ ⦗١٤٣⦘ مَمْدُودٍ﴾ [الواقعة: ٣٠]، لموضع سوط في الجنة خير من الدنيا وما فيها، إقرءوا إن شئمْ: ﴿فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ (وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ) (٣)﴾ [آل عمرن: ١٨٥] " (٤).حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے ایسی نعمتیں تیار کی ہیں جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں، کسی کان نے سنا نہیں اور کسی دل پر ان کا خیال تک نہیں گزرا اگر تم چاہو تو قرآن کی یہ آیت پڑھ کر دیکھ لو۔ { فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّآ اُخْفِیَ لَھُمْ مِّنْ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ جَزَآئً بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ } اور جنت میں ایک درخت ہے ایک (تیز) سوار سو سال تک اس کے سایہ میں دوڑتا رہے تو بھی اس کو ختم نہیں کرسکتا، اگر چاہو تو یہ آیت پڑھ لو { وَظِلٍّ مَمْدُودٍ } اور جنت میں ایک کوڑے کی بقدر کی جگہ بھی دنیا وما فیھا سے بہتر ہے، اگر چاہو یہ آیت پڑھ لو، { فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ وَمَا الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ }