مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: لا صلاة إلا بفاتحة الكتاب، باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سورۃ الفاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ سورۃ الفاتحہ کے ساتھ کسی اور جگہ سے پڑھنا بھی ضروری ہے
حدیث نمبر: 3661
٣٦٦١ - حدثنا ابن علية عن سعيد بن يزيد عن أبي نضرة عن أبي سعيد: في كل صلاة قراءة قرآن أم الكتاب فما زاد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ ہر نماز میں قرآن مجید کی تلاوت ہے، اور وہ سورة الفاتحہ یا اس سے کچھ زائد ہے۔