٣٦٥٨٥ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: لما توفي سعيد بن (أبي) (١) الحسن وجد عليه الحسن، وجدا شديدًا، فكلم في ذلك فقال: ما سمعت اللَّه عاب على يعقوب الحزن.یونس سے مروی ہے کہ حضرت سعید بن ابو الحسن کا جب انتقال ہوا، حضرت حسن رضی اللہ عنہ بہت سخت غمگین اور پریشان ہوئے، ان سے اس کے بارے میں کہا گیا تو آپ نے فرمایا : میں نے نہیں سنا کہ اللہ نے حضرت یعقوب کی پریشانی اور غم کو جو حضرت یوسف کی جدائی پر لاحق ہوئی تھی اس کی عیب بیان فرمایا ہو، حضرت حسن نے فرمایا : جب حضرت عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بہت غمگین ہوئے، جب ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو فرمایا : خدا کی قسم اللہ تعالیٰ نے جب فیصلہ فرما دیا جو فیصلہ فرمایا تو میں اس بات کو نہیں پسند کرتا کہ میں اس کے بارے میں دعا کروں اور میری دعا قبول کی جائے۔