حدیث نمبر: 36187
٣٦١٨٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن إياس بن معاوية قال: جلست إلى سعيد بن المسيب فقال لي: ممن أنت؟ قلت: من مزينة، قال: (إني) (١) (لأذكر) (٢) يوم نعى عمر ابن الخطاب النعمان على المنبر (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ایاس بن معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا انہوں نے مجھ سے پوچھا آپ کون ہو ؟ میں نے کہا مزینہ سے ہوں، فرمایا میں آپ کو وہ منظر یاد دلاتا ہوں جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو منبر پر حضرت نعمان کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (لأني).
(٢) في [أ]: (له ذكرني).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36187
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36187، ترقيم محمد عوامة 34610)