حدیث نمبر: 36151
٣٦١٥١ - حدثنا ابن إدريس عن مطرف عن أبي إسحاق عن البراء قال: عرضت أنا وابن عمر على رسول اللَّه ﷺ يوم بدر فاستصغرنا، وشهدنا يوم أحد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن مجھے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا آپ نے ہمیں چھوٹا سمجھا، پھر ہم دونوں غزوہ احد میں شریک ہوئے۔