حدیث نمبر: 36147
٣٦١٤٧ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: أول من أظهر الإسلام سبعة رسول اللَّه ﷺ وأبو بكر وبلال وخباب وصهيب وعمار وسمية أم عمار، فأما رسول اللَّه ﷺ فمنعه عمه، وأما أبو بكر فمنعه قومه، و (أُخذ) (١) الآخرون فألبسوا أدراع الحديد وصهروهم في الشمس حتى بلغ الجهد منهم كل مبلغ فأعطوهم ما سألوا، فجاء إلى كل رجل منهم قومه بأنطاع الأدم فيها الماء فألقوهم فيها ثم (حملوه) (٢) بجوانبه إلا بلالا، فلما كان العشي جاء أبو جهل فجعل يشتم سمية ويرفث ثم طعنها (في قبلها) (٣) فهي أول شهيد استشهد في الإسلام إلا بلالا، فإنه هانت عليه نفسه في اللَّه حتى (ملوا) (٤) فجعلوا في عنقه حبلا ثم أمروا صبيانهم (فاشتدوا) (٥) به (بين) (٦) أخشبي مكة وجعل يقول: أحد أحد (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اسلام کا اظہار کرنے والے سات خوش نصیب ہیں، رسول اکرم ﷺ ، حضرت ابوبکر، حضرت بلال، حضرت خباب، حضرت صہیب، حضرت عمار اور حضرت عمار کی والدہ حضرت سمیہ رضی اللہ عنہم حضور اکرم ﷺ کو تکلیف دینے سے ان کے چچا نے روکا ہوا تھا اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو تکلیف دینے سے ان کی قوم والوں نے باقی لوگوں کو کفار نے پکڑ لیا اور لوہے کی زرہیں پہنا کر ان کو سورج کی تپش میں جھلسنے کے لئے ڈال دیا یہاں تک کہ مشقت انتہا کو پہنچ گئی۔ پھر جو کفار نے مانگا وہ انہوں نے ان کو دے دیا پھر ان میں سے ہر ایک کے پاس ان کی قوم کے لوگ آئے چمڑے کے بچھونے لے کر جن میں پانی تھا، انہوں نے ان کو ان میں ڈال دیا اور پھر ان کے پہلوؤں سے پکڑ کر اٹھایا سوائے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے جب شام ہوئی تو ابو جہل آیا اور اس نے حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا کو گالیاں دینا اور فحش باتیں کہنا شروع کردیا اور ان کی شرم گاہ میں نیزہ مار کر شہید کردیا، یہ پہلی شہیدہ تھیں جو اسلام میں شہید ہوئیں سوائے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے ان کو اللہ کی راہ میں اپنی جان کی کوئی پروا نہ رہی یہاں تک کہ کفار بھی تنگ آ کر اکتا گئے، انہوں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی گردن میں رسی ڈال دی اور پھر اپنے بچوں کو حکم دیا تو وہ ان کو لے کر مکہ کے دونوں پہاڑوں کے درمیان دوڑاتے اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ احد احد فرماتے جاتے۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (أخذوا).
(٢) في [ط، هـ]: (حملوا).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فقتلها).
(٤) في [هـ]: (ملوه).
(٥) في [أ، ب، ح، هـ]: (فيشتدوا).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (يعني).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36147
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مرسل , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ مجاهد تابعي، أخرجه أحمد في الفضائل (٢٨٢)، وابن سعد ٣/ ٢٣٣.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: مرسل صحيح السند . قال سعد الشثري: مرسل؛ مجاهد تابعي . »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34508، 38506، 39345، 39346، ترقيم محمد عوامة: 34570»