مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36085
باب: تستر کا بیان
ما ذكر في تستر
٣٦٠٨٥ - حدثنا مروان بن معاوية عن حميد عن (حبيب أبي) (١) يحيى أن خالد ابن زيد وكانت عينه أصيبت بالسوس قال: حاصرنا مدينتها فلقينا (جهدًا) (٢) وأمير الجيش أبو موسى، وأخذ الدهقان عهده وعهد من معه، فقال أبو موسى: اعزلهم، (فجعل يعزلهم) (٣)، (وجعل) (٤) أبو موسي يقول لأصحابه: إني لأرجو أن يخدعه اللَّه عن نفسه، فعزلهم وأبقى عدو اللَّه، فأمر (به) (٥) أبو موسى (ففادى) (٦) وبذل له مالًا كثيرًا، فأبى وضرب عنقه (٧).حضرت حبیب ابو یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن زید نے، جن کی آنکھ سوس میں شہید ہوگئی تھی، فرمایا کہ ہم نے سوس کا محاصرہ کیا، اس دوران ہمیں بہت مشقت اٹھانا پڑی۔ لشکر کے امیر حضرت ابو موسیٰ تھے۔ وہاں کے سردار نے اپنے لیے اور اپنے ساتھ والوں کے لیے امان حاصل کی تو حضرت ابو موسیٰ نے اس سے فرمایا کہ انہیں الگ کردو۔ وہ انہیں الگ کرنے لگا۔ حضرت ابو موسیٰ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ اللہ اسے خود اس کی اپنی ذات کے بارے میں دھوکے میں ڈال دے گا۔ چناچہ اس نے انہیں الگ کردیا اور اللہ کے اس دشمن نے خود کو چھوڑ دیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے حکم دیا کہ اسے گرفتار کرکے لایا جائے، وہ لایا گیا اور اس نے اپنی جان کے بدلے بہت سا مال دینے کی فرمائش کی، لیکن حضرت ابو موسیٰ نے انکار کردیا اور اس کی گردن اڑا دی۔