حدیث نمبر: 36071
٣٦٠٧١ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن الركعين عن أبيه قال: منا مع سلمان بن ربيعة ببلنجر، فرأيت هلال شوال يوم تسع وعشرين ليلة ثلاثين ضحى، قال: فقال: (أرنيه) (١)، فأريته فأمر الناس فأفطروا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت رکین کے والد فرماتے ہیں کہ ہم سلمان بن ربیعہ کے ساتھ بلنجر میں تھے۔ میں نے رمضان کے انتیس روزے رکھنے کے بعد تیسویں دن چاشت کے وقت چاند دیکھا تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے دکھاؤ، میں نے انہیں چاند دکھایا تو انہوں نے لوگوں کو روزہ توڑنے کا حکم دے دیا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أرينيه).